Add To collaction

17-Sep-2024 لیکھنی کی کہانی محبت اور ہمدردی

🌷🌷🌷🌷🌸🌸🌸🌸🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷


    "  محبت ، پیار اور ہمدردی "
   یہ وہ  الفاظ ہیں جو اپنی اپنی جگہ خوب اور بہتر ہیں !!
مگر جب عاشق کو اپنے  محبوب سے پیار نہ ملے صرف ہمدردی ملےتو ‌یہ لفظ کانٹے کی طرح چبھتے ہیں اور دل میں خنجر بن کر اتر جاتے ہیں اور جگر کو پاش پاش کر دیتے ہیں!!
 جینے اور مرنے کا فرق صرف ایک سانس کی ڈور سے پہچانا جا سکتا ہے ورنہ عاشق تو مردہ با مجسم ہوتا ہے 
اب کوئی عاشق سے کیا کہے ؟ ‌کیسے سمجھاۓ!۔۔‌‌۔۔۔۔۔۔‌
کبھی کبھی وقت اور حالات ناموافق چلتے ہیں اور پیار محبت بالخصوص عشق کے لئے تو حالات ابتدا سے ہی ناساز رہے ہیں ۔۔۔۔ مثالیں موجود ہیں لیلیٰ مجنوں ، شریں فرہاد ،ہیر رانجھا ،عذرا وامق ، سوہنی مہینوال ،سسی پننو  رومیو جولیٹ وغیرہ یہ تو تاریخ کے اوراق سے جانے جاتےہیں مگر اس وسیع وعریض زمینوں میں نجانے کتنے عاشق و معشوق زیر زمین ہیں جسے کوئی نہیں جانتا جو اپنے خوابوں خیالوں اآرزؤں تمناؤں اور خواہشات کے زیورات سے آراستہ ہوکر لوگوں کی سفاکیت کا نشانہ بن جاتے ہیں اور اپنے پیار محبت کے محلات سینے میں چھپاۓ دفن ہو جاتے ہیں.
    قصور وار کون ہے؟  
    کیا وقت اور حالات سے  ہر کوئی مجبور ہے ؟
    کیا بڑوں کی اطاعت گزاری کے لئے خواہشوں کا گلا دبانا  ‌‌     ضروری ہے ؟
     ‌ کیا نسل و نسب  ، اونچ نیچ ،  شہرت مفلسی ،            ‌  ‌      خوبصورتی بد صورتی کی ‌ مجبوریاں دامن گیر ہوتیں         ‌  ہیں  ؟
ایسے ڈھیروں سوالات ہیں جو ذہین میں اتے رہتے ہیں کبھی سوالوں کے جوابات لوگ اپنی سمجھ کے مطابق طے کر لیتے ہیں اور کبھی کوئی حیران و پریشان جواب تلاش کرنے میں سرگرداں ہے اور سوچتا ہےکہ
 یہ محبت بھی کیا شۓ ہیں! جس کے دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں ۔کبھی محبوب ہی دشمن کے روپ میں سامنے آتا ہے اور جب محبوب راضی ہو تو پھر زمانہ آڑے آجاتاہے ۔
   مشہور شاعر وگیت کار شکیل بدایونی نے کیا خوب لکھا ہے ۔....
‌۔       اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا 
        جانے کیوں آج تیرے نام پہ رونا آیا 

          کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ 
            منزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا 
۷
 ‌ ✍️۔۔۔🍁 سیدہ سعدیہ فتح 🍁

   2
0 Comments